جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا، ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد خبروں میں رہنے والے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اب اداکارہ سے متعلق اپنے ماضی کے جذبات کا انکشاف کر دیا۔

صحافی ارشاد بھٹی کو دیے گئے انٹرویو میں ثاقب چدھڑ نے بتایا کہ انہوں نے مومنہ اقبال کو پہلی مرتبہ ایک شادی کی تقریب میں دیکھا تھا اور انہیں دیکھتے ہی پسند کر لیا تھا۔ چند ہی منٹوں میں انہوں نے مومنہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔لیگی رہنما نے دعوی کیا کہ وہ مومنہ اقبال کے ساتھ کسی تعلق کے بجائے براہِ راست شادی کرنا چاہتے تھے، اسی لیے انہوں نے انہیں شادی کی پیشکش بھی کی۔ثاقب چدھڑ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس وقت ان کی پہلے سے دو شادیاں تھیں اور ان کی دونوں اہلیہ مومنہ اقبال سے شادی کی خواہش سے واقف تھیں۔ مومنہ بھی ان کی دونوں شادیوں کے بارے میں جانتی تھیں۔واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تنازع جاری ہے۔

اداکارہ نے ان کے خلاف ہراسانی سے متعلق مقدمہ درج کرایا تھا، جبکہ ثاقب چدھڑ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مومنہ اقبال پر مختلف جوابی الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…