بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت: حاملہ انفلوئنسر کو درخت سے باندھ کر زندہ جلانے کا ہولناک واقعہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

چندی گڑھ (این این آئی)بھارتی شہر چندی گڑھ میں 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور زندہ جلائے جانے کے تقریبا 8 ہفتے بعد اسپتال میں دم توڑ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منجیت کور نے 26 اگست کو چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر)میں دورانِ علاج دم توڑا۔انہیں 3 جولائی کی رات مبینہ طور پر چندی گڑھ کے سیکٹر 34 میں ایک شراب کی دکان کے قریب ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا۔منجیت کی والدہ کانتا دیوی کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق، شبھی اور پنڈا نامی دو جاننے والوں نے اسے ملاقات کے لیے بلایا، جہاں مبینہ طور پر دونوں نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور پنجاب کے شہر مورِندا لے گئے۔شکایت کے مطابق وہاں پہنچنے کے بعد منجیت کور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور شہتوت کے ایک درخت سے باندھ کر آگ لگا دی گئی۔

ایک شخص نے اسے آگ کی لپیٹ میں دیکھا تو کمبل کی مدد سے آگ بجھائی اور اسے اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں اسے موہالی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید زخمی ہونے کے باعث 9 جولائی کو پی جی آئی ایم ای آر چندی گڑھ منتقل کردیا گیا۔منجیت کور کئی ہفتوں تک بے ہوش رہی۔ اہل خانہ کے مطابق 5 اگست کو اسے مختصر طور پر ہوش آیا اور اس نے اپنے اہل خانہ کو مبینہ حملے کے بارے میں بتایا۔ تاہم بعد میں اس کی حالت بگڑتی گئی اور شدید جھلسنے کے باعث 26 اگست کو اس کی موت ہوگئی۔منجیت کور کی موت کے بعد چندی گڑھ پولیس نے سیکٹر 34 تھانے میں مقدمہ درج کرکے 2 مشتبہ افراد کو نامزد کیا اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس منجیت کور کے اہل خانہ اور دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…