منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

سہیل سمیر کے شارٹ فلم میں ادا کیے گئے بولڈ سینز وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک غیر اخلاقی ویڈیو کلپ پر مداحوں اور صارفین سے معذرت کرلی۔

چند روز قبل سہیل سمیر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا تھا جس میں ان کے ہمراہ ایک خاتون اداکارہ بھی موجود تھیں۔ بتایا گیا کہ یہ کلپ ایک فلم کا حصہ تھا تاہم اس کے مناظر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ویڈیو کے دوبارہ وائرل ہونے کے بعد سہیل سمیر نے خود سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی۔

اداکار نے بتایا کہ یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانا ہے۔اپنے پیغام میں سہیل سمیر نے کہا کہ وہ ان تمام افراد سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں اس وائرل کلپ کی وجہ سے دکھ، تکلیف یا مایوسی ہوئی۔اداکار نے کہا کہ اس وقت شاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ماضی کی کوئی حرکت مستقبل میں اس طرح دوبارہ سامنے آسکتی ہے،

تاہم آج جب یہ کلپ دوبارہ وائرل ہوا تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے گھر میں بھی ماں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں، اگر ان کے اپنے خاندان کے کسی فرد سے متعلق ایسا مواد سامنے آئے تو انہیں بھی یقینا تکلیف ہوگی۔انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت ایسا مواد نہیں کرنا چاہیے تھا، حالات جیسے بھی رہے ہوں، عزت بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں لیکن اسے ختم ہونے میں صرف ایک لمحہ لگ سکتا ہے۔سہیل سمیر نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ وہ اپنی غلطی پر دل سے شرمندہ اور افسردہ ہیں اور سب سے درخواست کرتے ہیں کہ انہیں معاف کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…