جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)سی پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق تھانہ روشن والا پولیس نے سوشل میڈیا پر فحاشی اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والے ملزم خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر سفیان کھچی دارے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ روشن والا کے ایس ایچ او انسپکٹر شاہد پرویز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔ ملزم نے نازیبا ویڈیو تیار کرکے اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل کیا، جس کے بعد پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا جس پر سب انسپکٹر مبشر حفیظ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پابندِ سلاسل کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ روشن والا انسپکٹر شاہد پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایک ذمہ دار پلیٹ فارم ہے، اسے غیر اخلاقی اور نازیبا مواد پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جو بھی نوجوان سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد نشر کرے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایچ او شاہد پرویز نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کو فروغ دیا جائے، غیر اخلاقی سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے اور قانون کی پاسداری کی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کے تحفظ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…