اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

نمرہ خان کی نئی پوسٹس، طلاق کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

نمرہ خان نے جون 2026میں انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، جو پیرس میں ہوئی تھی۔ اداکارہ نے نکاح کے لمحات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے تھے، تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔طلاق کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب نمرہ خان نے ایک اداس ویڈیو شیئر کی۔ جذباتی انداز میں اداکارہ نے کہا تھا کہ زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے، انسان کو خود کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ وہ اپنے لیے کافی ہے،بعد میں ایک صارف کے سوال پر نمرہ خان نے وضاحت کی تھی کہ ان کی شادی شدہ زندگی بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے اپنی ذاتی تصاویر صرف نظر بد سے بچنے کیلئے چھپائی ہیں۔افواہوں کے دوران ڈاکٹر اعجاز وارث کی جانب سے نمرہ خان کی طلاق کا اعلان کیے جانے سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی۔

اب اداکارہ کی ایک نئی پوسٹ نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔ نمرہ خان نے ایک نئی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ انسان کو اتنا مضبوط رہنا چاہیے کہ کوئی اس کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھ سکے۔دوسری جانب نمرہ خان کے شوہر کی جانب سے بھی ایک مختصر مگر معنی خیز پوسٹ سامنے آئی، جس میں انہوں نے لکھاکہ آخرکار سکون میں ہوں، اچھا ہوا جان چھوٹی۔ یہ پوسٹ 31جولائی کو شیئر کی گئی تھی، جس کے بعد مداحوں کی توجہ دونوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی گئی۔سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق نمرہ خان کے شوہر کے آفیشل اکائونٹ پر اداکارہ کی تصاویر موجود نہیں، جبکہ وہ نمرہ خان کو فالو بھی نہیں کر رہے۔ نمرہ خان بھی اپنے شوہر زین حامد کو فالو نہیں کر رہیں، جن کا انسٹاگرام اکائونٹ Talon9zero کے نام سے ہے۔دوسری جانب نمرہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد سے متعلق شیئر کی گئی

ویڈیو بھی دوبارہ پوسٹ کی۔ ویڈیو میں خاتون نے شوہر کی جانب سے جسمانی تشدد اور مبینہ اذیت کا ذکر کیا تھا۔ نمرہ خان نے ویڈیو کے ساتھ ہم آپ کے ساتھ ہیں کا پیغام لکھا۔اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں اپنی ذاتی حدود قائم رکھنے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی حدود متعین کرلی ہیں کیونکہ جب بھی انہوں نے ایسا نہیں کیا، انہیں اس کی قیمت ادا کرنا پڑی۔نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے سامنے آنے والی ان سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد مداح ایک بار پھر ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے طلاق کے معاملے پر اس حوالے سے مزید تفصیلی اور براہِ راست وضاحت سامنے نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…