بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

راجپال یادیو کو نئی مالی مشکلات کا سامنا

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کو اپنی پروڈکشن کمپنی کے غیر ادا شدہ قرض کی وصولی کے لیے سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے کارروائی شروع کیے جانے کے بعد نئی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

بینک نے اتر پردیش میں ان کی آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کردیا اور خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں بقایا رقم ادا نہ کی گئی تو گروی رکھی گئی جائیدادوں کی نیلامی کی جاسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق بقایا جات اب بڑھ کر 16 کروڑ 61 لاکھ روپے ہو چکے ہیں، اگر 34 دنوں کے اندر ادائیگی نہ کی گئی تو بینک 9 ستمبر کو مقررہ آن لائن نیلامی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔یہ نئی پیشرفت اسی قرض سے متعلق چیک بانس کے ایک پرانے مقدمے میں اداکار کو ملنے والے قانونی جھٹکے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوٹس ضلع شاہ جہانپور کے گاں کندرا میں واقع راجپال یادیو کی آبائی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا ہے، شاہ جہانپور کی ایک اور جائیداد کو بھی اس وصولی کی کارروائی میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریبا 3.19 کروڑ روپے ہے جب کہ بینک اس سے کہیں زیادہ بقایا رقم کی وصولی کا طلب گار ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ جائیدادیں قرض کے عوض گروی رکھی گئی تھیں اور اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو انہیں ای-نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جا سکتا ہے۔نوٹس کے باوجود راجپال یادیو کے خاندان کا کہنا ہے کہ بینک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…