ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

رجب بٹ کے ساتھ وائرل متنازع ویڈیو کا اسکینڈل، فاطمہ خان نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 15  جون‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے منسوب تنازع پر ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا شخصیت فاطمہ خان نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ دونوں کے درمیان سامنے آنے والا تنازع دراصل پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا مقصد شہرت حاصل کرنا تھا۔

رجب بٹ، جو پاکستان کے مقبول ترین فیملی وی لاگرز میں شمار ہوتے ہیں، گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف قانونی معاملات، ازدواجی تنازعات اور نجی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث مسلسل خبروں میں رہے ہیں۔ ان پر شادی کے باوجود دیگر خواتین سے تعلقات کے الزامات بھی لگتے رہے، جنہیں بعض حلقے ان کی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی کشیدگی کی ایک وجہ قرار دیتے ہیں۔اسی دوران فاطمہ خان کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات اور تنازع نے بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی۔ اس وقت فاطمہ خان نے دعوی کیا تھا کہ رجب بٹ نے انہیں قیمتی گھڑیاں تحفے میں دی تھیں اور بیرونِ ملک سفروں پر بھی ساتھ لے گئے تھے، تاہم اب انہوں نے اپنے ہی سابقہ دعوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے ایک نیا موقف اختیار کیا ہے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ خان نے کہا کہ لوگ اکثر کیمرے کے سامنے آنے والے افراد کی باتوں پر آسانی سے یقین کر لیتے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بعض اوقات تخلیق کار جان بوجھ کر تنازعات پیدا کرتے ہیں تاکہ زیادہ توجہ اور شہرت حاصل کر سکیں۔

فاطمہ خان نے دعوی کیا کہ ان کا اور رجب بٹ کا تنازع بھی اسی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ ان کے مطابق وہ خود شہرت حاصل کرنا چاہتی تھیں جبکہ رجب بٹ خود کو ایک مظلوم شخصیت کے طور پر پیش کرنا چاہتے تھے، چنانچہ دونوں نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں اس معاملے سے منفی شہرت ملی، لیکن شہرت بہرحال شہرت ہی ہوتی ہے۔ اپنے دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے فاطمہ خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا اور وقتا فوقتا ان کے بیانات میں بھی تبدیلی آتی رہی، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معاملہ کس نوعیت کا تھا۔فاطمہ خان کے اس نئے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے، جہاں صارفین اس انکشاف پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا تنازعات کی حقیقت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ تاہم رجب بٹ کی جانب سے تاحال فاطمہ خان کے تازہ دعوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…