ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

مومنہ اقبال کو قتل کی دھمکی مل گئی

datetime 20  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے طویل پوسٹ شیئر کی اور اعلی حکام سے مطلوبہ شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ کو مبینہ طور پر بااثر شخصیت کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے، انہوں نے مزید دعوی کیا کہ انہیں اور خاندان کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے ایک عرصے سے بااثر شخص کی جانب سے آن لائن ہراسانی، سائبر بلنگ، ذہنی اذیت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے، این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو بار بار رپورٹ کرنے کے باوجود ملوث فرد کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی کرنے کے بجائے حوصلہ شکنی کی گئی اور مجھے، میرے خاندان کو شدید خطرات لاحق ہیں، میں متعلقہ حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ فوری طور پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے اعلی حکام سے مزید درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں فوری ایکشن لیں اور ان کی مدد کریں۔ انہوں نے اہم دفاتر، نیوز چینلز اور میڈیا پورٹلز کو بھی ٹیگ کیا۔مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اعلی حکام کسی بھی شخص کے خلاف غیر جانبدارانہ اور قانونی کارروائی کریں گی جو اختیارات کے ناجائز استعمال یا انصاف کی راہ میں رکاوٹ میں ملوث پایا گیا۔سوشل میڈیا صارفین سیاسی شخصیات کو ٹیگ کر رہے ہیں اور اداکارہ کی شکایت پر فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…