ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کے رومانوی مناظر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ایک بار پھر طویل عرصے بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

دونوں فنکار آٹھ برس بعد ہارر کامیڈی فلم زومبیڈ میں جلوہ گر ہوں گے، جس کی ریلیز عیدالاضحیٰ پر متوقع ہے۔فلم کی تشہیری مہم ان دنوں زور و شور سے جاری ہے اور شائقین اس جوڑی کی واپسی کو بھرپور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں فلم کا رومانوی گانا زرا زرا جاری کیا گیا، جسے گلوکار ثمر جعفری نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے میں دونوں اداکاروں کے رومانوی مناظر نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

پروموشنل تقریبات کے دوران فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے بتایا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کا سب سے زیادہ رومانوی پراجیکٹ ہے، جس کے باعث فلم کے حوالے سے مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر گانے اور فلم کے بعض مناظر پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے ان مناظر کو ضرورت سے زیادہ بولڈ قرار دے کر تنقید کی، جبکہ کئی مداحوں نے اسے فلم کی کہانی کا حصہ قرار دیتے ہوئے اداکاروں کی کیمسٹری کو سراہا۔

بعض صارفین نے پاکستانی فلموں میں بدلتے ہوئے رجحانات پر بھی تبصرے کیے، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے بالی ووڈ طرز کی پیشکش قرار دیا۔ اس کے برعکس کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی سنیما اب بین الاقوامی معیار کی فلم سازی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی جوڑی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکی ہے، اور مداح بے چینی سے فلم کے سینما گھروں میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…