اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

بہو ساس کے معاملے پر رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے آگئیں

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان رابعہ انعم نے کہا ہیکہ انہیں اداکارہ صبا فیصل کا بہو سے متعلق بیان ایک آنکھ نہیں بھایا۔

چند ماہ قبل صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے نئی نویلی دلہن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی بہو ساس یا نند سے پوچھ کر سونے جاسکتی ہے، اداکارہ کی یہ بات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم اب حال ہی میں میزبان رابعہ انعم نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سینئر اداکارہ کا نام لیے بغیر کہا کہ مارننگ شو میں ایک بات کی گئی تھی کہ بہو کو ساس سے پوچھ کر سونا چاہیے، بہو کو پوچھنا چاہیے کہ وہ 15 منٹ کا آرام کر لے، ایسا کیوں؟انہوں نے کہا کہ میں بہو ہوں، میری ساس نے مجھے ایسا کبھی نہیں بولا اور کبھی اس بات کی توقع نہیں کرتی کہ میری بھابھی میری امی سے یہ پوچھے، ہر کسی کو اپنی زندگی اپنے طریقے اور اپنے انداز میں گزارنے کا حق ہے۔

رابعہ انعم نے مزید کہا کہ ہم یہ باتیں کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں، اس بنیاد پر کہ ہم بھارتی کلچر کو لے کر آج تک چل رہے ہیں، بھارت میں تو بیوہ عورتوں کے ساتھ پتا نہیں کیا کچھ ہوتا ہے، کیا ہم بھی وہ سب کریں گے؟رابعہ انعم کے اس ویڈیو کلپ کو صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جیسے لوگ بھی اس طرح کی گفتگو کا حصہ بن سکتے ہیں ، صرف خود کو سمجھدار ثابت کرنے کیلئے اور سال میں ایک صرف ایک مہینے میں دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کے واسطے، اگر میری یہ بات اتنی غلط ہے تو اسے آپ اتنا قیمتی وقت کیوں دے رہی ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…