جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

اریجیت سنگھ کا اب مزید فلمی گانے نہ گانے کا اعلان

datetime 28  جنوری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)گلوکاری کی دنیا سے بڑی خبر سامنے آ گئی، معروف بالی ووڈ گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر مداحوں کو نئے سال کا سرپرائز دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اب بس مزید فلمی گانے نہیں گاوں گا، موسیقی بنانا نہیں چھوڑوں گا لیکن آزاد فنکار کے طور پر کام جاری رکھوں گا۔

اپنی مدھر آواز سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بھارتی گلوکاری کے بے تاج بادشاہ اریجیت سنگھ نے فلمی گانوں کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے، اریجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اب فلموں کے لیے نئے گانے ریکارڈ نہیں کرائیں گے۔

نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں اریجیت سنگھ نے لکھا ہے کہ تمام سننے والوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے برسوں تک بے پناہ پیار دیا، میں خوشی سے یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اب سے میں پلے بیک سنگر کے طور پر کوئی نیا پروجیکٹ قبول نہیں کروں گا، میں اسے یہیں ختم کر رہا ہوں، یہ ایک شاندار سفر رہا جس کے دوران خدا مجھ پر بہت مہربان رہا۔اریجیت سنگھ نے واضح کیا کہ اگرچہ فلمی گلوکاری چھوڑ رہا ہوں لیکن موسیقی بنانا نہیں چھوڑوں گا، میں اچھی موسیقی کا پرستار ہوں، مستقبل میں ایک چھوٹے سے فنکار کے طور پر اپنے طور پر سیکھنے اور کچھ نیا کرنے کی کوشش کروں گا، میں یہ بات واضح کر دوں کہ میں نے موسیقی بنانا بند نہیں کی، میں صرف پلے بیک سنگنگ سے الگ ہو رہا ہوں۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…