کراچی (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اتنی افواہوں کے بعد اب تو خود شادی کرنے کا سوچنے لگی ہوں ،اگر شادی ہوئی تو سادہ تقریب کو ترجیح دوں گی۔ سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق سوالات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انٹرنیٹ پر میری شادی کے بیشمار کارڈز گردش کر رہے ہیں، میں دراصل شادی نہیں بلکہ صرف شادی تھیم پر سالگرہ کی تقریب منانا چاہتی تھی، مگر مداحوں نے اس معاملے کو حد سے زیادہ سنجیدہ لے لیا۔
پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے شادی کے امکان کے سوال پر ہانیہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے مطابق یہاں سب کچھ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی افواہوں کے بعد اب تو میں خود بھی شادی کرنے کا سوچنے لگی ہوں اور اگر شادی ہوئی تو میں سادہ تقریب کو ترجیح دوں گی اور اپنی شادی پر جامنی رنگ کا لباس پہنوں گی ۔















































