اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

ٹک ٹاک نے کری ایٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)وٹک ٹاک نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم کو تمام صارفین کے لیے مزید محفوظ، معاون اور بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز کا ایک جامع سلسلہ متعارف کرایا ہے۔ ٹک ٹاک پاکستان میں کری ایٹرز کو حفاظتی اور پیداواری ٹولز فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کر سکیں، اپنے مداحوں سے بہتر رابطہ قائم کر سکیں، اور پلیٹ فارم پر زیادہ کنٹرول محسوس کریں۔ یہ فیچرز کری ایٹرز کو غیر مطلوب رویوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور انہیں اپنے کنٹنٹ اور مداحوں کے تعاملات کو بہتر طور پر منظم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ٹک ٹاک نے کری ایٹر کیئر موڈ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو پاکستانی کری ایٹرز کو اپنے کمنٹس سیکشن کو بہتر طور پر منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب یہ فیچر فعال کیا جاتا ہے تو کری ایٹر کیئر موڈ خودکار طریقے سے ان تبصروں کو چھپا دیتا ہے جو توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا فحش نوعیت کے ہوں، خاص طور پر ایسے کمنٹس جنہیں کری ایٹرز پہلے ہی رپورٹ یا حذف کر چکے ہوں۔اس سے کری ایٹرز کو تبصروں کی نگرانی میں زیادہ وقت ضائع کرنے کی بجائے ویڈیوز بنانے پر توجہ دینے میں سہولت ملتی ہے۔اس فیچر کواسمارٹ ٹیکنالوجی کی طاقت حاصل ہے جو ہر کری ایٹرسے سیکھتی ہے اور طرزِ عمل کے نمونوں کی بنیاد پر ایک محفوظ اور زیادہ مثبت کمیونٹی ماحول کو یقینی بناتی ہے۔

کنٹنٹ چیک لائٹ (Content Check Lite) کے نام سے بھی ، کری ایٹرز کے لیے، ایک اور مفید ٹول متعارف کرایا گیا ہے، جو صرف ٹک ٹاک اسٹوڈیو کے ویب ورژن میں دستیاب ہے۔یہ فیچر کری ایٹرز کو یہ چیک کرنے کی سہولت دیتا ہے کہ ان کی ویڈیوز کی رسائی محدود تو نہیں ہوگی یعنی ان کی ویڈیوز فور یو(For You) پیج پر ظاہر ہوں گی یا نہیں، تاکہ وہ پوسٹ کرنے سے پہلیان میں ضروری تبدیلیاں کر سکیں۔ممکنہ مسائل کی ابتدائی نشاندہی کے ذریعے، کری ایٹرز اپنے کنٹنٹ میں ایسی تبدیلیاں کر سکیں گے جو کمیونٹی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں جبکہ ان کی تخلیقی آزادی بھی برقرار رہے۔اس کے علاوہ پلیٹ فارم نے کری ایٹر اِن باکس (Creator Inbox) بھی متعارف کرایا ہے جو یہ ایک پیشہ ورانہ میسجنگ ہب ہے، جس میں فوری جوابات کے ٹیمپلیٹس اور میسیجز جو ابھی تک پڑھے نہیں گئے ہیں اور اسٹار لگائے گئے پیغامات کے لیے الگ فولڈرز شامل ہیں۔یہ سہولت کری ایٹرزکے لیے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے کو مزید آسان اور تیز بناتی ہے۔یہ ٹولز اِس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک کری ایٹرز کو آن لائن کمیونٹیز بنانے کے سفر میں محفوظ، بااعتماد اور معاون ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔پلیٹ فارم پاکستانی کری ایٹرزکو ترغیب دیتا ہے کہ وہ اِن ٹولز سے فائدہ اٹھائیں، اِن کے استعمال کا طریقہ سیکھیں، اور پھر اِنہیں استعمال کرتے ہوئے ایک مثبت، بامقصد اور محفوظ تخلیقی تجربہ تشکیل دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…