بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فنانسر کو انسانی گوشت پان میں ڈال کر کھلایا،مہیش بھٹ کا انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے مشہور فلم ساز مہیش بھٹ نے تانترک کے کہنے پر فنانسر کو انسانی گوشت پان میں ڈال کر کھلانے کا انکشاف کیا ہے ۔حال ہی میں فلم میکر مہیش بھٹ نے بیٹی پوجا بھٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں کی گئی جدوجہد پر بات کی۔مہیش بھٹ کے مطابق کیرئیر کے آغاز میں جب وہ فلمیں بنانے کیلئے ایک مشکل دور سے گزررہے تھے اس دوران ان کے دوست ارون دیسائی نے انہیں بہار کے شہر گیا میں ایک فنانسر سے ملاقات کا مشورہ دیا۔

مہیش بھٹ نے بتایا کہ ان کے دوست نے فنانسر سے ملاقات سے پہلے اپنے ایک گورو سے ملنے کا فیصلہ کیا، جب ہم گورو سے ملنے ان کے مقام تک پہنچے تو وہاں ان سے ملنے کیلئے آنے والے افراد کی لمبی قطاریں موجود تھیں ، وہ گورو دراصل ایک نوجوان تانترک تھا جو اپنے ہاتھ میں رم کی بوتل لے کر ناچتا رہتا تھا۔فلمساز نے بتایا کہ اس گرو نے مجھے دیکھتے ہی پہچان لیا کہ میں اس کی تانترک طاقتوں کا قائل نہیں ہوں، اس نے ہمیں امید دلاتے ہوئے اگلے دن آنے کا کہا، جب اگلے دن ہم وہاں پہنچے تو اس تانترک نے اپنی الماری کھول کر ریپر میں لپٹی ہوئی گیند جیسی شے نکالی اور اس میں سے ایک ٹکرا نکال کر کاغذ میں لپیٹ کر ہمیں دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی گوشت ہے جو گھاٹوں سے لیا گیا ہے، اسے لے جا اور اپنے فنانسر کو کھلا، وہ تمہیں پیسے دے گا۔

مہیش بھٹ کے مطابق اس کے بعد وہ اور ان کے دوست پرامید ہوکر فنانسر سے ملنے جاپہنچے، فنانسر گیا کے مضافات کا ایک زمیندار تھا، اس کے سکیورٹی گارڈ بندوقیں تانے اس کے ساتھ کھڑے رہتے تھے، ہم پہلے دن اسے گوشت کھلانے میں ناکام رہے، اگلے روز ہم نے فنانسر کو پان میں گوشت ڈال کر کھلانے کا منصوبہ بنایا ، اگلی ملاقات کے لیے ہم فنانسر کے پاس پان لے کر گئے اور اسے کئی منت سماجت کے بعد پان کھانے کے لیے قائل کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ فنانسر نے ہماری آنکھوں کے سامنے چبا چباکر پان کھایا اور ہم خوش ہوگئے سوچنے لگے کہ اب پیسوں کا مسئلہ حل ہوگیا لیکن بعد میں انہیں اپنے دوست سے معلوم ہوا کہ اس آدمی نے ہمیں پیسے دینے سے انکار کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…