منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

‏ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ملزم حسن کو معاف کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے خود کو ہراساں کرنے، مبینہ اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق منگیتر حسن زاہد کو خدا کے واسطے معاف کرتے ہوئے ان پر درج کرائے گئے تمام مقامات واپس لینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر نے یکم ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، ان پر تشدد کیا جاتا رہا، انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کرلیا تھا اور سامعہ حجاب کی فریاد پر مقدمات دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔

ابتدائی طور پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر حسن زاہد کو پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم 12 ستمبر کو عدالت نے انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔حسن زاہد کو جیل بھیجے جانے کے بعد سامعہ حجاب نے سابق منگیتر سے صلح ہونے اور انہیں خدا کے واسطے معاف کرنے کی تصدیق کی۔سامعہ حجاب نے متعدد میڈیا آئوٹ لیٹس سے بات کرتے ہوئے سابق منگیتر سے صلح ہونے اور انہیں معاف کرنے کی تصدیق کی۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ حسن زاہد کے اہل خانہ ان کے پاس معافی مانگنے آئے تھے، جس پر انہوں نے سابق منگیتر کو معاف کیا۔ان کے مطابق حسن زاہد نے بھی تحریری طور پر ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت دی ہے، جس کے بعد انہوں نے انہیں معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹک ٹاکر نے اس بات کو مسترد کیا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر حسن زاہد کو معاف کیا۔

سامعہ حجاب کے مطابق انہوں نے فی سبیل اللہ حسن زاہد کو معاف کیا، اب ان کی منگنی بھی نہیں رہی، انہیں سابق منگیتر سے کوئی خطرہ نہیں، وہ خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔اس سے قبل سامعہ حجاب نے اپنی متعدد ویڈیوز اور انٹرویوز میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر ملزم کو سزا نہ ہوئی تو وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد ان سے بدلہ ضرور لیں گے۔ٹک ٹاکر نے حسن زاہد پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر جسمانی تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے لیکن اب انہوں نے انہیں معاف کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…