پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

شمعون عباسی نے پہلی بار تین بیویوں کیساتھ طلاق کی وجہ بتادی

datetime 28  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نامور اداکار، ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر شمعون عباسی نے اپنی ذاتی زندگی کے اس پہلو پر بات کی جس پر وہ عموماً خاموشی اختیار کرتے تھے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی چار شادیوں، جن میں سے تین ناکام رہیں، کے بارے میں تفصیل سے اظہارِ خیال کیا۔شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی ازدواجی ناکامی کی وجہ کسی ایک فریق کی غلطی نہیں تھی، بلکہ یہ معاملہ باہمی ہم آہنگی کا تھا۔ ان کا کہنا تھا، “نہ میں بُرا تھا، نہ وہ، ہم بس ایک ساتھ چل نہیں سکے۔ کبھی کبھی دو اچھے انسان بھی ایک دوسرے کے ہمسفر نہیں بن پاتے۔

“انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ شریکِ حیات  جویریہ عباسی، حمیما ملک اور جاویریہ رندھاوا — زندگی میں تیزی سے شہرت اور کامیابی حاصل کرنا چاہتی تھیں، جب کہ وہ خود ایک سست رو، تحمل مزاج شخصیت کے مالک ہیں جو وقت کے ساتھ چیزوں کے بہتر ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔شمعون عباسی نے اعتراف کیا کہ اُن کی بیویوں نے پیشہ ورانہ میدان میں اُن سے کہیں زیادہ کامیابیاں سمیٹیں، اور انہوں نے ہمیشہ ان کے عزائم اور کامیابیوں کو سراہا۔ ان کے مطابق، “میں نے کبھی سابقہ بیویوں کے خلاف کچھ برا نہیں کہا، بلکہ ہمیشہ ان کی تعریف کی، اور مجھے خوشی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں مطمئن اور کامیاب ہیں۔”اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آج بھی ان کے اپنی سابقہ بیویوں سے اچھے تعلقات قائم ہیں اور اگر کبھی ضرورت ہو تو رابطہ ہو جاتا ہے۔شمعون عباسی نے اپنی حالیہ، چوتھی شادی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی موجودہ بیوی اداکارہ شری شاہ ہیں، اور ان کی شادی کو پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں۔

ان کے مطابق، “شری شاہ کے ساتھ مجھے وہ سکون اور مطابقت ملی ہے جس کی مجھے برسوں سے تلاش تھی۔”یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شمعون اور شری شاہ نے تقریباً دو برس تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا اور بالآخر 2023 میں اس کا باقاعدہ اعلان کیا۔یاد رہے کہ شمعون عباسی نے اپنی پہلی شادی 1997 میں اپنی کزن اور معروف اداکارہ جویریہ عباسی سے کی تھی، جو تقریباً 12 سال جاری رہی، تاہم 2009 میں طلاق ہو گئی۔ بعدازاں انہوں نے حمیما ملک سے شادی کی جو ایک سال سے بھی کم چل سکی۔ 2010 میں ان کی تیسری شادی جاویریہ رندھاوا سے ہوئی جو 2014 میں اختتام پذیر ہو گئی۔ کئی برس کے وقفے کے بعد، شمعون نے 2023 میں شری شاہ کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…