اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے واقعے کا چالان تیار کر کے پراسیکوشن برانچ کے حوالے کر دیا ہے، جس میں عمر حیات نامی نوجوان کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جمع کروائے گئے چالان میں ملزم عمر حیات کو مرکزی قاتل قرار دیا گیا ہے، اور اس کے دفعہ 164 کے تحت قلمبند کیے گئے اعترافی بیان کو بھی بطور ثبوت شامل کیا گیا ہے۔
پراسیکوشن برانچ کے ذرائع کے مطابق راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پر مشتمل دو رکنی ٹیم چالان کی مکمل جانچ کرے گی، جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد چالان متعلقہ عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا جائے گا، جہاں باقاعدہ مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ ملزم عمر حیات نے مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر ثناء یوسف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی، جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔