پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں گھر کے اندر پر اسرار انداز میں قتل ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار ثناء یوسف کے بارے میں یہ حقیقت بہت کم لوگوں کو معلوم تھی کہ وہ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں۔ذرائع کے مطابق 17 سالہ ثناء یوسف سوشل میڈیا پر نہایت مقبول تھیں، ان کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر لاکھوں فالوورز موجود تھے۔ وہ اپنی مختصر ویڈیوز میں سادگی، حسِ مزاح اور روزمرہ مسائل پر بات کرتی تھیں۔ ان کا انداز بے ساختہ اور بات چیت برجستہ ہوتی تھی، یہی وجہ تھی کہ وہ نوجوانوں میں خاصی مقبول تھیں۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ثناء کی ویڈیوز دیکھ کر اندازہ ہوتا تھا کہ وہ فن اداکاری میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔

اس بات کی تصدیق اُس وقت ہوئی جب ان کے پرستاروں نے ایک مشہور ڈرامہ سیریل “وہ ضدی سی” کے مناظر میں ثناء یوسف کو بھی دیکھا۔وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ ثناء اس ڈرامے میں اداکارہ عینا آصف کے ساتھ ایک اسکول فرینڈ کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ واضح رہے کہ اس ڈرامے میں عینا آصف نے علی عباس کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا، جب کہ ثناء نے ان کی ہم جماعت سہیلی کا رول ادا کیا۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر غم و افسوس کی ایک نئی لہر دوڑ گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ایک باصلاحیت اور ابھرتی ہوئی نوجوان لڑکی کو بہت جلدی اس دنیا سے رخصت ہونا پڑا، اور ہمارا معاشرہ ایک روشن مستقبل رکھنے والی فنکارہ سے محروم ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…