اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا ءیوسف کے ٹک ٹاک پر فالورز میں ان کی موت کے بعد حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔ قتل سے پہلے ثنا ءیوسف کے فالورز کی تعداد 7 لاکھ سے کچھ زیادہ تھی لیکن ان کے قتل کے افسوسناک واقعے کے بعد فالورز کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔ اب ان کے فالورز کی تعداد دوگنا کے قریب بڑھ چکی ہے ۔ اب ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 13 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔