بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کام دلانے کا جھانسا دے کر جنسی زیادتی، اعجاز خان پر اداکارہ کا سنگین الزام

datetime 6  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بگ باس فیم اداکار اعجاز خان اپنے شو ہاس اریسٹ میں نازیبا مناظر کے بعد ایک اور سنگین الزام کی زد میں آگئے ہیں۔ ممبئی کی ایک اداکارہ نے اعجاز پر شادی اور شو میں کردار دینے کا جھانسا دے کر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔اداکار کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد ممبئی کے چرکوپ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اعجاز خان نے انہیں اپنے شو ہاوس اریسٹ میں میزبان کا کردار دینے کی پیشکش کی تھی۔ دورانِ شوٹنگ، اعجاز نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی اور بعد ازاں ان کے گھر جاکر مبینہ طور پر زیادتی کی۔متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد چرکوپ پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اعجاز خان کے خلاف بھارتیہ نیایہ سنہتا (BNS) کی دفعات 64، 64(2M)، 69، اور 74 کے تحت زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔یہ الزامات اعجاز خان کیلیے حالیہ دنوں میں دوسرا بڑا جھٹکا ہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے متنازع شو ہاوس اریسٹ کے غیر مناسب مواد کے باعث ایک علیحدہ ایف آئی آر کا سامنا کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق اعجاز خان کی گرفتاری کسی بھی وقت ممکن ہے اور اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…