اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

زینت امان کا امیتابھ کیساتھ سمندر میں نہا کر کی شوٹنگ سے متعلق حیران کن انکشاف

datetime 4  اپریل‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بولڈ لباس اور سین کے لیے مشہور ماضی کی بے باک ہیروئن زینت امان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کچھ یادیں انسٹاگرام پوسٹ میں تازہ کی ہیں۔ زینت امان ان دنوں فلم انڈسٹری سے دور ایک خوشگوار اور خوشحال زندگی گزار رہی ہیں تاہم وہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے زینت امان نہ صرف ماضی کی یادوں کو تازہ کرتی رہتی ہیں بلکہ آف دا سین وہ باتیں بھی بتاتی ہیں جو اب تک منظرعام پر نہیں آسکی تھیں۔اپنی ایک تازہ پوسٹ میں اداکارہ زینت امان نے فلم پکار کے مشہور زمانہ نغمے ”سمندر میں نہا کے”شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن ہیں۔

اداکارہ نے اس شوٹنگ سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے۔اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو”قلی”کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔زینت امان نے بتایا کہ پوری قوم امیتابھ بچن کے لیے دعاگو تھی۔ صحت یابی کے بعد امیتابھ بچن نے جو پہلا فلمی سین ریکارڈ کروایا وہ یہی گانا تھا۔اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ جب اس شوٹنگ کی خبر مداحوں کو ملی تو سب بہت پرجوش تھے۔

کسی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔فلم پکار کے نغمے سمندر میں نہا کے کی شوٹنگ گووا کے ایک پرسکون ساحل پر ہوئی تھی جس میں زینت امان جل پری کا کردار ادا کر رہی تھیں۔زینت امان نے پوسٹ میں لکھا کہ گانے کی شوٹنگ میں مجھے زیادہ پیچیدہ رقص یا نغمے کے بول پر لب نہیں ہلانے پڑے تھے بلکہ ہدایت کار نے صرف خوبصورت دکھائی دینے کا کہا تھا۔اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ وہ تیراکی نہیں جانتی تھیں لہذا شوٹنگ کے دوران کئی بار سمندری پانی نگلنا پڑا اور کئی بار وہ لہروں میں گر بھی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…