جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مشکلات میں گھرے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نےخانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی

datetime 26  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ، جو حالیہ دنوں میں مختلف مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ انہوں نے خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے ہو کر اللہ کو گواہ بنا کر اپنے موقف کی وضاحت کی اور معافی طلب کی۔

رجب بٹ نے مسجد الحرام کے مطاف میں احرام کی حالت میں ایک ویڈیو ریکارڈ کی، جسے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اپنی ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے درود شریف پڑھا اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا، اس کے بعد کہا کہ وہ اپنا مال، جان، والدین، اولاد اور خون کا ایک ایک قطرہ نبی کریم ﷺ پر قربان کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے متعلق جو تنازعات اور مسائل زیر بحث ہیں، ان کے بارے میں وہ اس مقدس مقام پر حلفیہ بیان دیتے ہیں کہ انہوں نے جان بوجھ کر کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان سے لاعلمی میں کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو وہ پہلے بھی اس پر معذرت کر چکے ہیں اور ایک بار پھر ہاتھ جوڑ کر سب سے معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کے لیے اپنے دل صاف کر لیں۔

یوٹیوبر نے علماء کرام، پنجاب حکومت اور پاک فوج سے اپیل کی کہ ان کے خلاف درج پیکا ایکٹ کے مقدمے پر نظرثانی کی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

رجب بٹ نے اپنی گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ان پر لگائی گئی 295 کی دفعہ کے حوالے سے انہوں نے اپنے وی لاگ میں وضاحت کی تھی کہ یہ بے بنیاد ہے، لیکن ان کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور فتویٰ جاری کر دیا گیا۔

ویڈیو کے آخر میں، انہوں نے ایک مرتبہ پھر اللہ، نبی کریم ﷺ اور تمام مسلمانوں سے معذرت کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کی معافی قبول کی جائے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…