بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

مشی خان گندی زبان استعمال کرنے والے پاکستانی یوٹیوبرز پر برس پڑیں

datetime 13  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے بھارتی پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا اور کامیڈین سمے رائنا کے تنازع پر بات کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوبرز کے رویے پر بھی سوال اٹھا دیا۔بھارت میں اس وقت رنویر الہ آبادیا شدید تنقید کی زد میں ہیں، جب انہوں نے ایک ریئلٹی شو میں نامناسب سوالات کیے اور 2 کروڑ روپے کی متنازع پیشکش کی۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی، اور ان کے خلاف پولیس شکایت بھی درج کرائی گئی۔

مشی خان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں لوگ کھل کر ایسے یوٹیوبرز کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، لیکن پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوتا؟۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بھی بہت سے یوٹیوبرز ایسے ہیں جو گندی زبان استعمال کرتے ہیں، گالیاں دے کر کیرئیر بنا چکے ہیںاور اب وی لاگرز بن گئے ہیں۔ ان میں سب سے ٹاپ پر ڈکی بھائی ہیں، جنہوں نے 13، 14 سال کے بچوں کو یہ سب سکھایا ہے۔مشی خان نے نشاندہی کی کہ بھارت میں پورا ملک ان یوٹیوبرز کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے، چاہے وہ کتنے ہی مشہور کیوں نہ ہوں، لیکن پاکستان میں ایسا کوئی ردعمل نظر نہیں آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…