اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

عامر خان دو شادیوں کی ناکامی کے بعد کس کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ نام سامنے آگیا

datetime 6  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی نئی محبت، بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاںبالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہوگئے، جس پر سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا میں خوب بحث جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 59 سالہ عامر خان کا تعلق بنگلورو کی ایک خاتون، گوری، سے جوڑا جا رہا ہے، جو فلمی دنیا سے وابستہ نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عامر خان نہ صرف گوری کے قریب آچکے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے اہلخانہ سے بھی ان کا تعارف کرایا ہے۔

اس ملاقات کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عامر اس تعلق کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔تاہم، عامر خان نے اپنی نئی محبت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اور ان کے ترجمان کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ اگر یہ خبریں درست ثابت ہوئیں، تو ان کے مداحوں کے لیے یہ کسی حیرت سے کم نہیں ہوگا، خاص طور پر اس لیے کہ وہ ماضی میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید خان اور ایرا خان ہیں، تاہم 2002 میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں 2005 میں انہوں نے فلمساز کرن راؤ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اور 2011 میں ان کے ہاں بیٹا آزاد راؤ خان پیدا ہوا۔ تاہم، 2021 میں عامر اور کرن کی راہیں بھی جدا ہو گئیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…