اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر امشا رحمان کا لیک ویڈیو اسکینڈل پر بڑا بیان سامنے آگیا

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر امشا رحمان نے آخرکار گزشتہ سال وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کی ہے۔امشا رحمان، جو ایک معروف سوشل میڈیا اسٹار ہیں، نے اپنے بارے میں پھیلنے والے اس اسکینڈل کے بعد کئی مہینوں تک اس معاملے پر خاموشی اختیار رکھی۔

گزشتہ سال نومبر میں ان کی کچھ نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد امشا نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔امشا رحمان نے حالیہ دنوں میں اس ویڈیو اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی تھیں اور یہ ان کی بدنامی کے لیے پھیلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے جب یہ ویڈیوز دیکھی تو میری زندگی تباہ ہوگئی، میں یونیورسٹی نہیں جا سکتی تھی، لوگوں کا سامنا کرنا مشکل ہوگیا، اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

‘‘امشا نے مزید کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر لوگوں کو لگتا ہے کہ دوسروں کی ذاتی ویڈیوز کو پھیلانا کوئی بڑی بات ہے، مگر وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اس کا اثر دوسرے کی زندگی پر کس حد تک پڑ سکتا ہے۔‘‘انہوں نے اس معاملے کا قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ’’اگر میں چاہتی تو ویڈیو پوسٹ کرکے اس اسکینڈل کا جواب دے سکتی تھی، مگر میں نے فیصلہ کیا کہ میں قانونی کارروائی کروں گی۔ ہماری ایف آئی اے بہت باصلاحیت ہے، اور وہ مجرم کو پکڑ چکے ہیں، جو اب ان کی حراست میں ہے۔‘‘واضح رہے کہ امشا رحمان اپنے اکاؤنٹ کو معطل کرنے سے قبل ٹک ٹاک پر تقریباً دو لاکھ فالوورز حاصل کر چکی تھیں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…