جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

مجھے امیر بنادو، حرا مانی کی رجب بٹ سے درخواست

datetime 27  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ حرا مانی نے ٹک ٹاکر ویوٹیوبر رج بٹ سے امیر بنانے کی درخواست کردی۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ و ماڈل حرامانی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے خود کو امیر بنانے کی درخواست کرتی نظر آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں اداکار و یوٹیوبر رجب بٹ اور اداکارہ حرامانی نے ایک ساتھ ایک ویڈیو سونگ میں کام کیا ہے۔اس پراجیکٹ کا پوسٹر بھی دونوں فنکاروں کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر شیئر کیا جا چکا ہے۔

انسٹا گرام پر 8.3ملین فالوورز رکھنے والی حرامانی رجب بٹ کے ہمراہ اس پروجیکٹ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔پراجیکٹ پر کام کے دوران رجب بٹ نے حرامانی کو یوٹیوب چینل بنانے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ آپ ہی میرا یوٹیوب چینل بنا کر دیں گے، ساتھ میں اداکارہ نے کہا مجھے امیر بنا دو۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ حرامانی کے اس مطالبے پر حیران نظر آ رہے ہیں۔ بعد ازاں رجب بٹ حرامانی سے وعدہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ناصرف اداکارہ کو یوٹیوب چینل بنا کر دیں گے بلکہ ساتھ میں انہیں 5لاکھ فالوورز بھی بطور تحفہ دیں گے۔ویڈیو میں یوٹیوبر نے دعوی کیا مجھے روزانہ 40لاکھ صارفین دیکھتے ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…