جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

76سالہ اداکار نے دولت میں سب سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)کیا آپ ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاونی جونیئر سے زیادہ دولت کمانے والے اداکار کے بارے میں جانتے ہیں؟میڈیا رپورٹس کے مطابق فلموں میں کام کرکے 27اعشاریہ 7بلین ڈالرز کمانے والے اس غیر سپر اسٹار اداکار نے دولت میں ہالی ووڈ کے کئی نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔گزشتہ 3 دہائیوں سے ہالی ووڈ پر ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاونی جونیئر اور بریڈ پٹ کا راج جاری ہے، ان سپر اسٹار کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں جبکہ ان کی مجموعی آمدنی اربوں میں ہے۔

اس سب کے باوجود 76 سالہ اداکار نے دولت میں ان سب سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوروہ باکس آفس پر زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں آگے نکلے گئے ہیں۔ہالی ووڈ میں کمائی کو اگر کامیابی کا واحد پیمانہ مان لیا جائے تو سیموئل جیکسن دنیا کے کامیاب ترین اداکار کہلانے کے مستحق قرار پاتے ہیں۔اس اداکار نے کئی سالوں میں 66 فلموں میں مرکزی کردار نبھایا اور ان سے باکس آفس نے مجموعی طور پر 14 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کی کمائی کی، جو دنیا کے کسی بھی اداکار سے زیادہ ہے۔سیموئل جیکسن کی 142 فلمیں ریلیز ہوئیں، جنہوں نے 27 اعشاریہ 7 ڈالرز کمائے، ان کی زیادہ تر فلمیں مارول کی ہیں۔ٹام کروز 12 بلین، رابرٹ ڈاوری 14 اعشاریہ 3 بلین، وین ڈیز ل12 بلین، کرس ہمزورتھ12 بلین جبکہ جانی ڈیپ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…