جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریا کی ماڈل نے ہونٹوں کی سرجری اور خوبصورتی کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ خرچ کر ڈالے

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریا(این این آئی)آسٹریا کی ‘فیٹش باربی’ کے نام سے مشہور ماڈل نے اپنے ہونٹوں کی سرجری اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ خرچ کر ڈالے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ ماڈل اپنی غیر معمولی اور مصنوعی شکل کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور وہ 18 سال کی عمر سے ہی بوٹوکس اور فلرز کا استعمال کر رہی ہیں۔ تاہم ان کی اس حیرت انگیز تبدیلی اور منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ان کا چہرہ متعدد کاسمیٹک سرجریز کی وجہ سے خوفناک دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے یوٹیوب پر اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دوست اور خاندان کے افراد ان کے اس حلیے پر پریشان ہیں، لیکن ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک گڑیا کی طرح دیکھنا چاہتی ہیں، بڑے بال، بڑے ہونٹ، اور بڑے ناخنوں والی ایسی باربی جو دیگر سے مختلف ہو۔ماڈل کے مطابق یہ انداز انہیں مضبوط اور پراعتماد محسوس کرواتا ہے، چاہے لوگ تنقید کریں کیونکہ وہ مطمئین ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ماڈل نے بوٹوکس اور فلرز پر اب تک 32,000 سے 53,000 پاؤنڈ (18 کروڑ 8 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے ہیں اور ہر 3 سے 4 ماہ بعد اپنے ہونٹوں کو مزید فل کروانے جاتی ہیں۔ ناقدین کو خدشہ ہے کہ بوٹوکس اور فلرز کا ضرورت سے زیادہ استعمال ان کی صحت کو طویل مدت میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…