بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

مشی خان نے لیک ویڈیو ٹرینڈ کے خلاف آواز اٹھا دی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے کہاہے کہ انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کی نجی ویڈیوز لیک کرنا کافی خطرناک رجحان ہے جو بھی ایسا کر رہا ہے اسے اللہ سزا دے گا ۔تفصیلات کے مطابق مشی خان نے حال ہی میں ٹک ٹاکرز مناہل ملک اور امشا رحمان کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لیک ہونے والے ویڈیو ٹرینڈ کے خلاف آواز اٹھائی۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے مشی خان نے کہاکہ انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کی نجی ویڈیوز لیک کرنا کافی خطرناک رجحان ہے جو بھی ایسا کر رہا ہے اسے اللہ سزا دے گا لیکن میں تمام لڑکیوں سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر کرنا بند کردیں، کسی بھی جال میں مت پھنسیں، بھلے ہی آپ کسی سے منگنی کر چکے ہوں اور جلد ہی اس سے شادی کرنے جا رہے ہوں۔

مشی خان نے لڑکیوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں پر کیسے بھروسہ کرسکتی ہیں اور اس طرح لڑکوں کو تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکتی ہیں؟ لڑکیاں ایسا کرتی ہیں اور پھر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے،بہت سی لڑکیوں نے بعد میں خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔مشی نے کہاکہ اس سے قبل ہم نے ٹک ٹاک کی لیک ہونے والی ویڈیوز دیکھی تھیں،اب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے ایسا کرنا بند کریں اور اپنے آس پاس کی لڑکیوں کو بھی بچائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…