ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

برٹنی سپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد خود سے ہی شادی کرلی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد خود سے ہی شادی کرلی۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے خود سے شادی کا اعلان کیا جب کہ ویڈیو میں ان کو سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہنے اور سر پر عروسی دوپٹہ لیے دیکھا گیا۔گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے’۔

برٹنی سپیئر نے شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہنی مون کیلئےTurks and Caicos Islands روانگی کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ برٹنی سپیئر کی اس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں، 2004 میں برٹنی نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی کی تھی, برٹنی کی پہلی شادی محض 55 گھنٹے ہی چل سکی تھی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے کیون فیڈلائن سے شادی کی تھی، یہ شادی 3 سال تک چل سکی تھی۔بعد ازاں 2022 میں برٹنی سپیئرز نے اپنے ایرانی نڑاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری مرتبہ شادی کی تھی تاہم شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…