جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

سپر سٹار رجنی کانت کا گھر بارش کے پانی میں ڈوب گیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنئی(این این آئی) بھارت کے سپرسٹار رجنی کانت کے چنئی میں واقع گھر میں پانی بھر گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں اس وقت شدید بارشیں ہورہی ہیں جس سے شہریوں کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ، شدید موسم نے جہاں بہت سے شہریوں کی زندگیوں کو درہم برہم کردیا ہے، وہیں سپر اسٹار رجنی کانت کیلئے بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔پوز گارڈن میں سپر سٹار رجنی کانت کی شاندار حویلی مسلسل بارشوں کی وجہ سے زیر آب آگئی ہے، بھارتی نجی ٹی وی کی جانب سے ایک ٹویٹ شیئر کی گئی ہے جس میں رجنی کانت کے گھر کے اندر بارش کا پانی دیکھا جاسکتا ہے۔

سپر اسٹار کی چنئی میں واقع رہائش گاہ سیاحوں میں بہت مقبول اور توجہ کا مرکز ہے، جہاں روزانہ بہت سے سیاح عمارت کو دیکھنے اور اس کے سامنے تصویریں لینے آتے ہیں۔ پوز گارڈن، ایک ہائی سیکیورٹی زون ہے جہاں بہت سی قابل ذکر شخصیات کا گھر ہے، جن میں تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلی جے جے للیتا، اداکار دھنش اور دیگر مشہور شخصیات، تاجر اور ممتاز وکلاء شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…