ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

سونم کیساتھ رومانوی سین کیلئے سلمان خان کو 5ماہ تک کیوں منایا گیا؟

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار سورج برجاتیا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو فلم پریم رتن دھن پایو میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کرنے کیلئے 5ماہ تک منایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سورج برجاتیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان اور سونم کپور کی بلاک بسٹر فلم پریم رتن دھن پایو کے بارے میں بات کی۔ہدایتکار سورج برجاتیا نے کہا کہ جب میں نے سلمان خان کو پریم رتن دھن پایو کی مرکزی ہیروئن کا نام بتایا اور تصاویر دکھائیں تو وہ حیران رہ گئے تھے اور پھر انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے متعلق سوچنے کے لیے مجھ سے کچھ وقت مانگ لیا تھا۔

سورج برجاتیا نے کہا کہ جب میں نے ایک ماہ بعد سلمان خان سے دوبارہ رابطہ کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اپنے فیصلے پر غور کررہے ہیں کیونکہ سونم کپور عمر میں کافی چھوٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کا کہنا تھا کہ سونم میرے دوست کی بیٹی ہے اور میرے سامنے ہی بڑی ہوئی ہے تو میں اس کے ساتھ رومانوی سین کیسے کرسکتا ہوں؟ہدایتکار نے کہا کہ سلمان خان فلم پریم رتن دھن پایو میں کام کرنے کے لیے تو راضی ہوگئے تھے لیکن وہ سونم کپور کیساتھ رومانوی سین کرنے میں ہچکچا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان خان کو فلم میں سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کرنے کیلئے تقریباً 5ماہ تک منایا اور پھر کہیں جاکر وہ راضی ہوئے۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…