لاس اینجلس (این این آئی)ریسلر و ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے کہا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے دوران شاہ رخ سے ہونے والی ملاقات نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں جان سینا نے کہا کہ بھارت میں اننت امبانی کی شادی پر اس شخص سے ملاقات اور ہاتھ ملانے کا موقع ملا جس کا آپ کی زندگی پر گہرا اثر ہو ، یہ ایک بہت ہی جذباتی لمحہ تھا۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان بہت ہی حیرت انگیز، ہمدرد اور نرم مزاج انسان ہیں ان سے مل کر میں بالکل حیران اور لاجواب ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران شاہ رخ خان سے ہونے والی گفتگو نے میری زندگی بدل دی، ان کے الفاظ میرے لئے بہت متاثر کن تھے اور میری زندگی میں تبدیلی لانے میں مدد گار ثابت ہوئے ،اس تبدیلی کے بعد سے میں ان تمام جیک پاٹس کو پہچاننے میں کامیاب رہا ہوں جو مجھے زندگی میں ملے اور میں اس تبدیلی کیلئے شکر گزار ہوں۔جان سینا نے بتایا کہ میں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سخت محنت کروں گا کہ میں نے شاہ رخ خان سے جو کچھ سیکھا اسے ضائع نہ کروں۔