بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

متھیرا نے لفظ ‘خلیل’ کا مذاق اْڑانے پر نادیہ حسین کو آئینہ دکھا دیا

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سْپر ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین لفظ ‘خلیل’ پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر متھیرا سمیت سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔نادیہ حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مختصر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اْنہوں نے کہا تھا کہ آج سے میری پسندیدہ گالی ‘ابے، او خلیل’ ہے، پھر اداکارہ نے ویڈیو میں معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہیں نہیں، میرا مطلب تھا، ‘ابے او ذلیل’۔اداکارہ کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شوبز شخصیات سمیت صارفین نے بھی اْن پر کڑی تنقید کی اور اْنہیں یاد دلایا کہ ‘خلیل? لفظ انبیائ کا لقب تھا۔

اس ویڈیو پر پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔متھیرا نے کہا کہ ‘خلیل’ عربی زبان کا لفظ ہے، خلیل اللہ کا لقب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیا گیا تھا اور اس لفظ کا مطلب ‘خدا کا دوست’ ہے۔اْنہوں نے نادیہ حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لفظ ‘خلیل’ کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اْنہیں جاہل قرار دیا۔واضح رہے کہ نادیہ حسین نے مذکورہ ویڈیو ایسے وقت میں بنائی ہے کہ جب ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے ہیں، ہنی ٹریپ کے مرکزی ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک کی ہیں۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…