اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف اداکار ٹیپو کے والد انتقال کرگئے

datetime 19  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقبول ڈرامہ سیریل منت مراد میں عادل کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد کا انتقال ہوگیا۔اداکار ٹیپو شریف نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں بتایا کہ ان کے والد، ان کے دوست اکرام بھٹی خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ٹیپو شریف نے بتایا کہ ان کے والد کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے کلفٹن کی ابوبکر صدیق مسجد میں ادا کی گئی۔

اداکار نے اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعائوں کی درخواست بھی کی۔مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے ٹیپو کے والد کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس سے قبل ٹیپو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے والد طبیعت ناسازی کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ٹیپو شریف نے اپنے کیریئر کے دوران کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کے حالیہ ڈراموں میں منت مراد، سیانی اور کیسی تیری خود غرضی شامل ہیں۔اداکار کے والد پاکستانی ہیں جبکہ ان کی والدہ ترک خاتون ہیں اور ان کا پورا نام سید یورگچ ٹیپو شریف ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…