جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

اسرائیلی مظالم کیخلاف بولنا انسان ہونے کی نشانی ہے، اداکارہ کبریٰ خان

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم سے متعلق بات کرنے اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنا انسان ہونے کی نشانی ہے، اس پر سب کو بات کرنی چاہیے۔اداکارہ کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ فلسطین جاکر جھنڈا گاڑھیں یا وہاں جاکر لوگوں کو بچائیں، آپ چھوٹی سی چیز کر سکتے ہیں کہ اس پر بات تو کر سکتے ہیں ، آپ اس کی مذمت تو کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے، 250 دن ہونے والے ہیں اور اب بھی ایسے لوگ ہیں دنیا میں جن کو کچھ نہیں پتہ کہ فلسطین میں کیا کیا ہو رہا ہے۔کبریٰ خان نے کہا کہ اگر سب نارمل ہو جائیں گے کہ یہ تو چلتا رہتا ہے تو ہماری انسانیت کہاں گئی؟ اسی لیے ہمیں فلسطین کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کرنی چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس ظلم کے خلاف بات نہیں کر سکتے تو ہمارے انسان ہونے کا کیا فائدہ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…