بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ، حملہ آوروں کا خاکہ جاری، مافیا ملوث

datetime 15  اپریل‬‮  2024
بالی وڈ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سْپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے حملہ آواروں کا پہلا خاکہ جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر 2 مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔تاہم اب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد کیپ اور بیگ پہنے ہوئے تھے۔

ان میں سے ایک نے جینز پر سفید ٹی شرٹ اور کالی جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ دوسرا شخص سرخ ٹی شرٹ اور پینٹ پہنے تھا۔پولیس کے مطابق ان دو مسلح افراد میں سے ایک وشال راہول نامی گینگسٹر ہے جو ہریانہ میں متعدد قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہے، جس کا تعلق ہریانہ کے شہر گروگرام سے ہے۔وشال راہول کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے اور یہ گینگسٹر روہت گودارا کا خاص شوٹر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کے بعد لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ‘ٹریلر’ قرار دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی رہائش گاہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے، جو ممکنہ طور پر ان مسلح افراد کے زیر استعمال تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشتبہ افراد کی تلاش کو تیز کر دیا ہے اور ان کی تلاش میں ہریانہ پولیس کی بھی مدد طلب کرلی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…