تاریخی ڈرامہ سیریز ”صلاح الدین ایوبی” کے اردو ورجن کا ٹیزر جاری کردیا گیا

2  اپریل‬‮  2024

کراچی(این این آئی) ترکیہ اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈرامہ سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ کے اردو ورجن کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ڈرامے کو پچھلے برس 13 نومبر سے ترکیہ میں میں ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا اور اب اسے اردو زبان میں جلد پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

عالم اسلام کے عظیم ہیرو سلطان صلاح الدین ایوبی پر بننے والی ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ہیں۔نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ اس سیریز کی تین گھنٹے پر مشتمل پہلی قسط 13 نومبر کو ترکیہ ٹی وی ‘ٹی آر ٹی’ پر نشر کی گئی تھی۔تاریخی ویب سیریز کے لیے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…