بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کو 4کروڑ کا نقصان

datetime 17  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ماہانہ لاکھوں کمانے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر کو 4کروڑ کا بھاری نقصان ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق معاذ صفدر نے اپنے یوٹیوب چینل معاذ صفدر ورلڈ پر اپنا نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے اپنے بزنس میں نقصان کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔یوٹیوبر کے مطابق انہوں نے اپنے تین مختلف بزنس ایک ساتھ شروع کردئیے تھے جن میں سے دو بزنس تو اچھے چل رہے تھے جبکہ تیسرا بزنس مسلسل نقصان میں ہی جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوات میں اپنا ریزورٹ بنایا تھاجس کا ماہانہ کرایہ 40لاکھ تھا،مجھے لگا تھا کہ یہ بزنس اچھا چلے گا لیکن پاکستانی معیشت گرنے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے میرا یہ بزنس لگاتار نقصان میں رہا۔معاذ صفدر نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں سیاحت کا رجحان کافی کم ہوگیا ہے،مہنگائی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھومنے پھرنے نہیں جارہے،یہی وجوہات تھیں کہ میرے اس ایک بزنس میں اتنا بڑا نقصان ہوا۔یوٹیوبر نے کہاکہ زیرورٹ سے کمائی زیرو ہوئی لیکن میں ہر ماہ اس زیرورٹ کے کرائے اور دوسرے خرچوں میں پیسہ لگاتا رہا کیونکہ مجھے یہی امید تھی کہ شاید سیاحت بڑھ جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دیگر دو بزنس سے جو پیسہ کمایا وہ بھی ریزورٹ پر لگادیا اور اس طرح مجھے 4سے 5کروڑ کا نقصان ہوگیا،میرے پاس جتنی بھی جمع پونجی تھی وہ سب نقصان میں چلی گئی۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر معاذ صفدر کے 3.8ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، معاذ صفدر نے سال 2022میں صبا عباسی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔معاذ صفدر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے فیملی وی لاگز اپلوڈ کرتے ہیں جن میں ان کے ساتھ ان کی والدہ، والد، بہن، بھائی، اہلیہ اور بیٹا ہوتا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…