بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ ریما کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

datetime 18  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)اداکارہ ریما خان نے مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ریما خان نے انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کیلئے ملاقات کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ اس ملاقات میں مولانا صاحب اور ان کے اہلِ خانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ ہے کہ ہر حال میں اللہ تعالی کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ تعالی کی مرضی پر راضی رہنا چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ میں نے مولانا صاحب اور ان کے خاندان کے قول و فعل میں مکمل توازن دیکھا، وہ ناصرف زبان سے دین کا سبق دیتے ہیں بلکہ عملی طور پر اسلام سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہیں۔ریما خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مولانا طارق جمیل کی لمبی زندگی کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی ان کو اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…