منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریا،ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں، امیتابھ بچن نے بہو کو ان فالوکردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول جوڑے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سراٹھانے لگیں،بالی وڈ اداکارامیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں سامنے آچکی ہیں۔

ابھیشیک بچن کی ایک تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی جس کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں نے مزید زور پکڑا۔بعدازاں میں ایشوریا اور ابھیشیک کو اپنی فیملی کے ہمراہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم دی آرچیز کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔دونوں کو لمبے وقت کے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد طلاق کی افواہوں میں کمی ہوئی ہی تھی کہ اب امیتابھ بچن نے ایشوریا کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر 74لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن سمیت سلمان خان، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ویرات کوہلی و دیگر شامل ہیں۔ان سب فالوونگ میں بہو ایشوریا رائے کا نام نہیں ہے جبکہ ایشوریا رائے نے انسٹاگرام پر صرف ابھیشیک بچن کو ہی فالو کیا ہوا ہے۔دوسری جانب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011میں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…