منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ کی کار کو خطرناک حادثہ، 2افراد ہلاک، ویڈیو وائرل

datetime 4  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ گایتری جوشی اور شوہر وکاس اوبرائے اٹلی میں خطرناک کار حادثے کا شکار ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ گایتری جوشی 2004 میں ریلیز ہونیوالی شاہ رخ کی فلم سوادیس میں ان کے مد مقابل نظر آئیں تھی۔اب حال ہی میں اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ اٹلی میں چھٹیاں گزار رہی تھیں کہ سفر کے دوران ان کی گاڑی کو خطرناک جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر گایتری اور ان کے شوہر کی گاڑی کئی دیگر گاڑیوں اور ایک کیمپر وین سے ٹکرا گئی۔اداکارہ کے منیجر کے مطابق اس جان لیوا حادثے میں اداکارہ اور ان کے شوہر محفوظ اور ٹھیک ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف نے ہولناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب ایک فراری کیمپر وین کو اوور ٹیگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے کے نتیجے میں جائے وقوع پر کیمپر وین الٹ گئی اور دیگر گاڑیاں اس سے ٹکرا گئیں جبکہ فراری میں آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فراری میں آگ لگنے سے 2افراد ہلاک ہو گئے جن میں سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والا 63سالہ خاتون میلیسا کراٹلی اور 67سالہ مارکس کراٹلی نامی شخص شامل ہیں۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…