ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کےلیے پارٹی نغمےبنائے بےحدسپورٹ کیا مگر اب یہ سب کچھ کرنے پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے ،عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہےکہ ہم 9 مئی کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔پاک فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔عطاءاللہ عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں۔

عطاءاللہ عیسی خیلوی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں جو بھی ملوث ہے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔پاکستان میں ‏9 مئی کو جو واقعہ ہوا اس نے پورے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو نہ صرف شدید رنجیدہ کیا بلکہ پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔

جنہوں نے اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر وطن عزیز کے ایک ایک انچ کو دشمن سے بچایا جنہوں نے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلیے شہادت کا جام نوش کیا 9 مئی کو جس طرح انکی بےحرمتی کی گئی وطن سے محبت کرنے والا کوئی شہری یہ سوچ بھی نہیں سکتا۔

عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان کےلیے پارٹی نغمےبنائےتحریک انصاف خاص کر عمران خان کو بےحدسپورٹ کیالیکن سانحہ نو مئی کے بعد مجھے عمران خان کو سپورٹ کرنے پراب شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…