بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

وہاج علی، ہانیہ عامر، مایا علی ودیگر فضائی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے ؟

datetime 20  مئی‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی، ہانیہ عامر، مایا علی ودیگر نے فضائی حادثے کا شکار ہونے سے بچ جانے پر ایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ مایا علی، وہاج علی، ہانیہ عامر، یشما گل سمیت دیگر نے ایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ایک خوفناک تجربے سے گزرنے کا لکھا ہے۔

اداکاروں کی اسٹوریز میں ایک چیز مشترک تھی کہ سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے سب نے طیارے کی ایموجی بھی بنائی۔ہانیہ عامر نے لکھا کہ 17 مئی کو میرا دوسرا جنم دن ہوا لیکن مجھ سے اس کی وجہ مت پوچھیں۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں یشما گل نے ہنستے ہوئے کہا کہ جس خوفناک پرواز میں ہم نے سفر کیا ہے مجھے بھی ایک نئی زندگی ہی ملی ہے۔مایا علی نے جواب دیا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔مایا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی لکھا کہ معجزے ہوتے ہیں، سب چیزوں کے لیے اللہ کا شکر ہے۔اداکاروں کے کمنٹس سے ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ تمام اداکار ایک ہی پرواز میں سفر کر رہے تھے اور ان کی پرواز کو کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، اداکاروں کے ردعمل سے لگتا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا کہ انہیں ایک نئی زندگی نصیب ہوئی ہے۔شوبز شخصیات کی جانب سے اس ہنگامی پرواز سے متعلق تفصیل نہیں بتائی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…