بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دیپیکا پڈوکون فلم ’پراجیکٹ کے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) شاہ رْخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم’ ’پٹھان‘‘ کے بعد اب دیپیکا پڈوکون ساؤتھ انڈین فلموں کے سْپر اسٹار پربھاس کے ساتھ نئی فلم ’پراجیکٹ کے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔مشہور ہدایتکار ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی

اس فلم میں باہوبلی اسٹار پربھاس اور اسٹائل کوئین ڈیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو اس فلم میں ان کی اداکاری کے لیے بھاری معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق دیپیکا کو اْن کی آنے والی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کیلئے 10 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں دیپیکا نے عالمی سطح پر کافی شہرت حاصل کی ہے کئی بین الاقوامی لگژری برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر نے کا اعزاز حاصل کیا۔ان دنوں اداکارہ پیرس فیشن میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ جلد ہی دیپیکا اکیڈمی ایوارڈز 2023 میں بھی بطور پریزینٹر نظر آئیں گی جو عالمی سطح پر ان کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…