منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

عادل نے سلمان خان کے کہنے پر شادی کا اعلان کیا، راکھی ساونت

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ ان کا گھر بسانے پر سلمان خان کی مشکور ہیں۔سوشل میڈیا پر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اور ان کے شوہر عادل کو

سلمان خان کے بارے میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ان کا گھر سلمان خان کی وجہ سے بسا ہے، راکھی نے کہا کہ سلمان خان عادل سے ملے ہیں اور ان سے بہت پیار بھی کرتے ہیں انہوں نے عادل کو فون کیا جس کے بعد ہی عادل نے شادی کا اعلان کیا ہے۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ ’بھائی کے ہوتے ہوئے یہ کیسے منع کر سکتے ہیں کہ بہن کی شادی کا؟ بھائی کا فون آئے گا، تب ہی تو کچھ ہو سکتا ہے-میڈیا کی جانب سے سلمان خان کے فون کے بارے میں پوچھے گئے سوال کہ جواب میں راکھی کے شوہر کا کہنا تھا کہ’وہ بہت اچھے ہیں، بہت عاجز ہیں، انہوں نے مجھ سے کچھ باتیں پوچھیں تو میں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔جس پر فوری راکھی ساونت نے سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا۔یاد رہے کہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال ہی عادل خان سے شادی کرلی تھی تاہم ان کی جانب سے شادی کا اعلان 12 جنوری کو کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…