جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی شہری نے پاکستانی معروف ٹک ٹاکر عائشہ سے فرضی نکاح کر لیا

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری فیضان انصاری نے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ فیم گرل سے فرضی نکاح کرلیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دنیا نیوز کے مطابق بھارتی شہری فیضان انصاری نے گزشتہ ماہ دسمبر میں کہا تھا کہ

وہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر منفرد ڈانس کرکے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر پاکستانی لڑکی عائشہ مانو سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس ضمن میں پاکستان بھی آئیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے عائشہ مانو کی ڈانس ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں اپنی دلہن تسلیم کرلیا ہے ،بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے نے انہیں پاکستان کا ویزہ دینے سے انکار کردیا اور اب انہوں نے بھارت میں ہی عائشہ مانو کی غیر موجودگی میں ہی ان سے فرضی نکاح کرلیا۔بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق فیضان انصاری نے سال نو کے موقع پر یکم جنوری کو فرضی نکاح کی رسم ادا کی، انہوں نے فرضی نکاح کے لیے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کیں۔فیضان انصاری نے اپنی طرف سے نکاح نامے پر دستخط کرکے عائشہ مانو کے لیے حق مہر کے طور پر 15 لاکھ بھارتی روپے کا چیک بنا کر اپنے پاس رکھ لیا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیضان انصاری نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فیصلے کر چکے تھے کہ وہ صرف عائشہ مانو سے ہی شادی کریں گے، اس لیے انہوں نے ان سے فرضی نکاح کرلیا، اب جو بھی کرنا ہے، وہ عائشہ مانو کو کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جب سے عائشہ مانو کی ڈانس پرفارمنس دیکھی ہے، وہ تب سے ان کے دیوانے ہیں اور انہوں نے اس وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ان کی زندگی میں عائشہ کے علاوہ کسی اور کو نہیں آنا چاہئیے۔ایک سوال کے جواب میں فیضان انصاری نے بتایا کہ اگر عائشہ مانو بھارت کے بجائے

کسی تیسرے ملک میں ان سے ملنا چاہیں گی تو بھی وہ وہاں جائیں گے،عائشہ مانو سے شادی کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارت کی لڑکیوں نے میسیجز میں ان میں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے اکتوبر 2022 کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…