جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو بالی وڈ میں بحیثیت ہیرو لانچ کریں گے

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’’شیرا‘‘ کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں بحیثیت ہیرو لانچ کریں گے۔ شیرا تقریباً گزشتہ 26 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں

دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب سلمان خان شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں قدم رکھوائیں گے، دبنگ خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کے لیے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے بس اب فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے ،فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ابیر سلمان خان کو گاڈ فادر اور اپنے والد کے بعد اپنا سب کچھ مانتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابیر فٹنس کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان اس سے قبل بھی کئی نئے چہروں کو بالی وڈ میں لانچ کرچکے ہیں، جن میں سنیل شیٹی کی بیٹھی اتھیا ، زرین خان اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…