سعودی عرب کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو اعزازی ایوارڈ دیا جائیگا

23  ‬‮نومبر‬‮  2022

جدہ(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اعزازی ایوارڈ دیا جائے گا۔سعودی عرب کا یہ باوقار ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار کو ان کی نمایاں خدمات پر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں دیا جائے گا۔

اداکار نے اعزازی ایوارڈ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس خطے سے تعلق رکھنے والے اپنے مداحوں کے درمیان یہاں آنا مجھے بہت اچھا لگا جوکہ ہمیشہ میری فلموں کے زبردست حامی رہے ہیں۔ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم شاہ رخ خان کو اس اعزاز سے نوازتے ہوئے بہت خوش ہیں، وہ ایک قابل ذکر ٹیلنٹ اور عالمی سپر اسٹار ہیں۔انہوں نے بھارتی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے اپنی ابتدائی پرفارمنس سے ہی فلمی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا اور آج وہ دنیا کے نامور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…