جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

دعا ہے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ روپے کمائے، مصطفیٰ قریشی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ماضی کی مقبول پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ میں ولن ’نوری نتھ‘ کا کردار ادا کرنے والے مصطفیٰ قریشی نے نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ فلم 200 کروڑ روپے کمائے۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو جلد ہی ریلیز کردیا جائے،

مذکورہ فلم پرانی فلم کا نیا ورڑن ہے، فلم کے کردار اور کہانی بھی وہی رکھی گئی ہے۔نئی فلم میں ’نوری نتھ‘ کا کردار حمرہ علی عباسی نے ادا کیا ہے جب کہ ہیرو ’مولا جٹ‘ کا کردار فواد خان نے ادا کیا ہے۔مصطفیٰ قریشی نے نئی فلم کے حوالے سے بتایا کہ ان کی فلم تو 30 لاکھ روپے سے بھی کم پیسوں میں بنی تھی مگر ان کی فلم کو اس وقت دیکھنے والوں نے امیر کردیا تھا اور مسلسل ساڑھے چار سال تک سینمائوں میں چلی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی فلم بنی تو اس وقت فلم انڈسٹری کے پاس اچھی ٹیکنالوجی نہیں تھی مگر نئی فلم میں ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر کام کیا گیا ہے، اس میں افیکٹس اور سائونڈ سسٹم کا معیار انتہائی اعلیٰ درجے کا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پرانی فلم میں بھی ’نوری نتھ‘ کا کردار حاوی تھا اور نئی فلم میں بھی ولن کا کردار مضبوط ہے اور حمزہ علی عباسی نے شاندار طریقے سے ان کا کردار ادا کیا۔انہوں نے فلم ساز بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ایک طرح سے نئی فلم میں انہیں اور مرحوم سلطان راہی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔مصطفیٰ قریشی کے مطابق ان کی پرانی فلم غریبانہ تھی جب کہ نئی فلم امیرانہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سنا ہے کہ نئی فلم میں 50 سے 60 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور ان کی دعا ہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ روپے کمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…